اتوار10؍ربیع الثانی 1444ھ 6؍نومبر 2022ء

خیبرپختونخوا پولیس کی زیرنگرانی میں موٹرویز کو بند کیا جارہا ہے، ایمل ولی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پولیس کی زیر نگرانی میں موٹرویز کو بند کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں ایمل ولی نے کہا کہ عوام کی گاڑیوں اور ذاتی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

انہوں نے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ آئی جی پولیس صرف یہ وضاحت کریں کہ یہ خیبرپختونخوا کی پولیس ہے یا پی ٹی آئی کی؟

ایمل ولی کا کہنا ہے کہ پولیس کے اعلیٰ ذمے داران کیوں غلام ڈوگر بننے کے چکر میں پولیس کا مورال تباہ کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.