اتوار10؍ربیع الثانی 1444ھ 6؍نومبر 2022ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کیلئے تمام ’اگر مگر‘ ختم

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دوسری شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اگر مگر کا شروع ہونے والا سلسلہ اب مکمل طور پر ختم ہو گیا۔

ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جانے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو اب صرف بنگلا دیش کو ہرانا ہوگا۔

پاکستان ٹیم کے لیے اگر مگر کا سلسلہ جنوبی افریقا کی اپ سیٹ شکست کے بعد ختم ہوا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے سے شکست ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.