اتوار10؍ربیع الثانی 1444ھ 6؍نومبر 2022ء

کراچی: لیاری سے 2 بھتہ خور ڈکیت گرفتار

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے لیاری کے علاقے میں کارروائی کی ہے جس کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق کارروائی میں گرفتار ہونے والےدونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان قتل، بھتہ خوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔

سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے کچے کے علاقے رونتی میں ڈاکوؤں کے پولیس پارٹی پر حملے میں ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ اوز سمیت شہید ہونے والے 5 اہلکاروں کی لاشیں ڈاکوؤں نے پولیس کے حوالے کر دیں۔

سندھ رینجرز کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.