ہفتہ9؍ربیع الثانی 1444ھ 5؍نومبر 2022ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیدرلینڈز کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کررہی ہے۔

آج کے میچ میں کامیابی کی صورت میں جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی، میچ میں بارش یا نیدرلینڈز نے کوئی اپ سیٹ کردیا تو پاکستان اور بنگلادیش کے میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گی۔

گروپ ٹو کے دوسرے میچ میں آج پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں صبح 9 بجے مدمقابل ہوں گی۔

آج کے دن ہی گروپ ٹو کا تیسرا میچ بھارت اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا جہاں بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے یہ میچ لازمی جیتنا ہوگا۔

اگر بھارت کو زمبابوے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تو اس صورت میں پاکستان یا بنگلادیش میں سے جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

پاکستان کا رن ریٹ بھارت سے بہتر ہے جبکہ بنگلادیش کی ٹیم 1.27- کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

بظاہر بنگلادیشی ٹیم کے لیے بھارت کی ہار کے بعد بھی صورت حال مشکل ہے، اس لیے اس کا زیادہ انحصار جنوبی افریقہ کی شکست پر ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.