ہفتہ9؍ربیع الثانی 1444ھ 5؍نومبر 2022ء

عمران خان دو، تین دن میں دوبارہ میدان میں ہوں گے، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ معظم گوندل کی فیملی کو مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

عمران خان سے معظم گوندل فیملی کی ملاقات کے بعد شول خانم اسپتال میں حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ 2، 3 دن میں عمران خان دوبارہ میدان میں ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے معظم گوندل کے اہلخانہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرآباد میں جاں بحق کارکن معظم گوندل کے بچے اور اہل خانہ عمران خان سے ملے ہیں، ان بچوں کے تمام اخراجات ہم برداشت کریں گے۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ عمران خان نے 50 لاکھ روپےاپنی طرف سے معظم کے بچوں کو دیے جبکہ کل پنجاب حکومت کی طرف سے بھی 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ فیملی کو مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ یہ اسٹوڈیو میں تیار کیا گیا مذہبی جنونی تھا، ہمارا اجلاس ہورہا ہے، جس کے بعد ہم میڈیا کوبریفنگ دیں گے، ہمارا پُرامن احتجاج جاری ہےگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.