ہفتہ9؍ربیع الثانی 1444ھ 5؍نومبر 2022ء

عمران خان کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے، شہباز شریف

حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں کابنیہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر منصوبہ و ترقی بندی احسن اقبال سمیت دیگر نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو استعفیٰ دینے کی مشروط پیشکش کردی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے اور کسی صورت الیکشن وقت سے پہلے نہیں کروائے جائیں گے۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ وزیرآباد واقعے کے تحقیقاتی کمیشن کے لیے چیف جسٹس کو خط لکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جلاؤ، گھیراؤ، پُرتشدد سرگرمیوں اور اداروں کے خلاف بےبنیاد الزامات پر وفاقی حکومت نے اپنے اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایس پی آر کے بیان کی روشنی میں عمران خان اور ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے ریاست اور اداروں کے خلاف بیانات پر بھی قانونی کارروائی ہوگی، کارروائی کرنے کے لئے آئینی و قانونی ماہرین پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی۔

پنجاب گورنر ہاؤس اور دیگر شہروں میں جلاؤ، گھیراؤ، پُرتشدد سرگرمیوں، نجی املاک پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے حملوں پر قانونی کارروائی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئین اور قانون کے منافی اقدامات پر ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.