ہفتہ9؍ربیع الثانی 1444ھ 5؍نومبر 2022ء

اعظم سواتی معاملہ: صادق سنجرانی کا پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل کمیٹی بنانے کا اعلان

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کے بیان پر پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو سے متعلق انکشاف قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ میری اور میری اہلیہ کی ویڈیو میری اہلیہ کو بغیر کسی نمبر کے فون پر بھجوائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی ایماندار اور قابل عزت شخصیت کے مالک ہیں، وہ خود اور ان کی اہلیہ تہجد گزار ہیں، ان کی اہلیہ ماں کا درجہ رکھتی ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی ایوان کے باعزت ممبر ہیں، ان کی تکالیف کا ادراک ہے، ان کے انکشاف سے دلی رنج اور تکلیف پہنچی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ بطور مہمان بہترین اور محفوظ ترین رہائش دی، بطور مسلمان اور بلوچ اخلاقی اقدار سے بخوبی آگاہ ہوں۔

ادارے نے کہا کہ یہ فارنزک انٹرنیشنل معیار کے مطابق کی گئی، فارنزک سے ثابت ہوا ہے ویڈیو میں ایڈیٹنگ ہوئی ہے۔

صادق سنجرانی نے یہ بھی کہا کہ سینیٹراعظم سواتی کی ازدواجی زندگی سے متعلق وڈیو پر سینیٹ کی کمیٹی بنائی جارہی ہے، پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل کمیٹی میں تمام جماعتوں کے رہنما شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی اعظم سواتی کی وڈیو بنانے اور لیک کرنے کا جائزہ لےکر اپنی رپورٹ مرتب اور ایوان میں پیش کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.