ہفتہ9؍ربیع الثانی 1444ھ 5؍نومبر 2022ء

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹس اور دفاعی چیمپئن کا کامیاب آغاز

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے کیوئسٹس نے کامیاب آغاز کیا ہے جہاں محمد سجاد اور دفاعی چیمپئن احسن رمضان نے پہلے معرکے میں حریفوں کو شکست دے دی۔

ترکی کے شہر انتالیہ میں آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔

پہلے روز پاکستان کے کیوئسٹس چھائے رہے، گروپ سی میں محمد سجاد نے میزبان ترکی کے کراہان کو 0-3 سے آؤٹ کلاس کردیا۔

سجاد نے پہلا فریم 15-60 سے جیتا، دوسرے فریم میں حریف کو 9 کے مقابلے میں 72 پوائنٹس سے زیر کیا جبکہ تیسرے فریم میں سجاد نے سنچری بریک کھیلا اور مقابلہ 0-3 سے جیت کر پہلی کامیابی سمیٹی۔

ایک اور میچ میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑی احسن رمضان مصر کے علی العبیدی کے مدمقابل آئے۔

ابتدائی دو فریمز میں تجربہ کار مصری کھلاڑی نے 51-73 اور 50-64 سے اپنے نام کیے، مگر احسن رمضان نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں فریمز 50-74، 21-58 اور 16-68 سے جیت کر کامیابی حاصل کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.