ہفتہ9؍ربیع الثانی 1444ھ 5؍نومبر 2022ء

امریکا تین ریاستوں میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی

امریکا کی تین ریاستوں میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچا دی، بگولوں کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی حکام کے مطابق ریاست ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس میں گذشتہ روز آنے والے ہوا کے بگولوں سے درجنوں مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔

ریاست ٹیکساس کی لمار کاؤنٹی میں تقریباً 50 مکانات تباہ یا شدید نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔

زخمی ہونے والے افراد میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.