ہفتہ9؍ربیع الثانی 1444ھ 5؍نومبر 2022ء

انڈونیشی شہری 87 مرتبہ دلہا بن گیا، 88ویں کی خواہش

انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک 61 سالہ شہری نے 87 شادیاں کرلیں، جبکہ 88ویں شادی کی خواہش ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی جاوا خطے میں رہائش پذیر قان نامی اس شخص کی شادیوں کی کہانی بہت ہی دلچسپ ہے۔ 

اس شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اب تک 87 شادیاں کر چکا ہے جبکہ وہ اپنی سابقہ اہلیہ سے 88ویں شادی کرنے کا خواہشمند ہے۔

حاجی محمد حنیف طیب’’نکاح‘‘ عربی زبان کا لفظ…

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قان کی ان 87 شادیوں میں ان کی سابقہ اہلیہ سے دوبارہ شادیاں بھی شامل ہیں، جس کے پیشِ نظر وہ مجموعی طور پر 46 خواتین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ 

اس انڈونیشی شخص کی کہانی اس وقت منظر عام پر آئی جب انہوں نے اپنی آپ بیتی ایک یوٹیوبر کو سنائی۔ 

مین اسٹریم میڈیا نے جب قان سے انٹرویو کرنے کے لیے رابطہ کیا تو اس نے یہ کہتے ہوئے منع کردیا کہ وہ اس معاملے میں مزید انٹرویو نہیں دینا چاہتے، تاہم رپورٹرز کے بےحد اصرار پر انہوں نے اپنی شادیوں کے بارے میں بتایا۔ 

اس شخص نے دعویٰ کیا کہ اس نے پہلی شادی 14 برس کی عمر میں اپنے سے دو برس چھوٹی لڑکی سے کی تھی۔ 

لاہور لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادیاں کرنے والے…

ان کا کہنا تھا کہ یہ شادی صرف 2 برس ہی چل سکی، تاہم یہ شادی انہیں اپنی نئی دلہن کی تلاش سے نہیں روک سکی اور پھر اس کے بعد ایک اور بیوی اور پھر یہ سلسلہ چلتا رہا۔

قان کا کہنا تھا کہ ’شادی کی وجوہات یہ ہیں کہ میں کسی خاتون کے جذبات کے ساتھ کھیلنا نہیں چاہتا تھا، لہٰذا میں کوئی بے حیائی کا کام کروں، بہتر ہے کہ میں شادی کرلوں۔‘

انہوں نے بتایا کہ ان کی 87 شادیوں میں سے 40 صرف وزارت مذہبی امور کے پاس رجسٹرڈ ہیں، جبکہ باقی شادیاں روایتی انداز میں ہوئیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ان کی شادیوں میں سے سب سے لمبی شادی 14 برس تک چلی جبکہ کچھ شادیاں صرف ایک ماہ اور ایک شادی صرف ایک ہفتے ہی چل سکی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.