ہفتہ9؍ربیع الثانی 1444ھ 5؍نومبر 2022ء

عمران خان کی عیادت کیلئے صدر عارف علوی کی اسپتال آمد

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شوکت خانم اسپتال میں عمران خان کی عیادت کی۔

عارف علوی نے دو روز قبل اپنے سوشل میڈیا بیان میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ اللّٰہ کا شکر ہے عمران خان محفوظ ہیں۔ 

انہوں نے کہا تھا کہ ان کی ٹانگ میں چند گولیاں لگنے سے وہ زخمی ہیں اور امید ہے کہ ان کی حالت نازک نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.