ہفتہ9؍ربیع الثانی 1444ھ 5؍نومبر 2022ء

اضطرابی کیفیت اور ذہنی تناؤ سے نجات کیلئے اب قبر میں اترنا پڑے گا

’سکون تو صرف قبر میں ہے‘، اب تک تو یہ جملہ صرف مضحکہ انداز میں ہی ایک دوسرے کو کہتے سنتے تھے لیکن ایک روسی کمپنی نے اسے سنجیدہ ہی لے لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایک روسی کمپنی نے اضطرابی کیفیت اور پریشانیوں کو دور بھگانے کا انوکھا حل تلاش کرلیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص کو ذہنی تناؤ، انزائٹی یا گھبراہٹ دور کرنی ہو تو ایک گھنٹا قبر میں گزارے۔

یقینی یہ سن کر آپ حیران ہوگئے ہوں گے، کچھ خوف بھی طاری ہوا ہوگا لیکن اس کمپنی کو یقین ہے کہ اس طریقہ کار سے مریضوں کو ان کے ذہنی تناؤ، انزائٹی، گھبراہٹ یا پریشانیوں کو قابو کرنے میں مدد ملے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی کمپنی مریضوں کو ایک تابوت میں رکھنے کے بعد انہیں زمین میں دفن کر دے گی۔ یہ سارا عمل یورپ کے مشہور شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہوگا۔

اس طریقہ علاج کو psychic therapy کا نام دیا گیا ہے۔

جتنی پریشان کُن یہ تھراپی ہے اس کی قیمت بھی اتنی ہی پریشان کُن ہے، کیوں کہ روسی کمپنی مریضوں سے ایک کروڑ 24 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد وصول کرے گی ۔

جبکہ اس کے ساتھ ہی کمپنی ایک سستا پیکج بھی فراہم کرتی ہے یہ پیکج ایک آن لائن ورژن ہے جس کی قیمت پاکستانی 32 لاکھ روپے بنتی ہے۔

پیکج خریدنے والا شخص اپنے جنازے کو آن لائن دیکھ سکتا ہے، جنازہ موسیقی اور موم بتیوں سے بھرا ہوا ہوگا۔

کمپنی کی بانی کا کہنا ہے کہ تدفین کی تکنیک مکمل طور پر محفوظ ہے اور انہوں نے تابوت کی تیاری میں اولین ترجیح اپنے صارفین کی حفاظت رکھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.