ہفتہ9؍ربیع الثانی 1444ھ 5؍نومبر 2022ء

رکی پونٹنگ بھارتی ٹیم سلیکشن پر حیران

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی سلیکشن پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ رشبھ پنٹ ورلڈ کپ میں نہیں کھیل رہا، وہ میچ ونر ہے اور دوسری اہم بات کہ وہ بائیں ہاتھ سے کھیلتا ہے جس کی بھارت کو مڈل آرڈر میں ضرورت پڑ سکتی ہے۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ کچھ حد تک بھارت ٹیم بھی آسٹریلیا کی طرح ہے جو نہیں جانتی تھی کے اس کی بہترین ٹیم کون سی ہے، شاید اس لیے کے انہیں نہیں پتا تھا کہ یہاں کیسی کنڈیشنز ملیں گی۔

سابق آسٹریلوی کپتان نے خیال ظاہر کیا کہ بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر وکٹ کیپر بیٹر پنٹ کو کھلایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ رشبھ پنٹ میچ ونر ہے اور وہ ماضی میں آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی بھی دکھا چکا ہے۔

واضح رہے کہ وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتھک کی بیٹنگ میں مسلسل ناکامی کے باوجود بھارت نے ورلڈ کپ میں اب تک رشبھ پنٹ کو کوئی بھی میچ نہیں کھلایا ہے۔

اس کے علاوہ آئی سی سی کے لیے جاری کردہ اپنے کالم میں رکی پونٹنگ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے 2 فائنلسٹ ٹیموں کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

انہوں نے پیشگوئی کی میں شروع سے جو بات کہتا آرہا ہوں، اب بھی اس پر قائم رہوں گا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.