ہفتہ9؍ربیع الثانی 1444ھ 5؍نومبر 2022ء

ایلون مسک نے وہ کمپنی خریدی جو جھوٹ بھیجتی اور پھیلاتی ہے، امریکی صدر

امریکی صدر جوزف بائیڈن نے ٹوئٹر کے نئے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایلون مسک نے وہ کمپنی خریدی جو پوری دنیا میں جھوٹ بھیجتی اور پھیلاتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعے کو امریکی شہر شکاگو میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران صدر بائیڈن نے ایلون مسک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے امیر ترین شخص نے ایک ایسی کمپنی خریدی جو پوری دنیا میں جھوٹ بولتی اور پھیلاتی ہے۔

اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک پہلے ٹوئٹر اور اب نجی طیارے کی خریداری کے باعث شہہ سرخیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

امریکی صدر نے اس موقع پر کہا کہ اب کوئی ایڈیٹرز نہیں ہیں، ہم کیسے توقع کریں کہ بچے یہ سمجھنے کے قابل ہوں گے کہ کیا داؤ پر ہے؟

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.