ہفتہ9؍ربیع الثانی 1444ھ 5؍نومبر 2022ء

سابق امریکی صدر کے مشیر اماراتی ایجنٹ ہونے کے الزام سے بری

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اماراتی ایجنٹ ہونے کے الزام سے بری ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھامس براک کو بغیر ایجنٹ ظاہر کیے امارات کے لیے کام کرنے کے الزام کا سامنا تھا۔

واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خفیہ دستاویز کے معاملے پر لاپروائی برتنے کے الزامات کی تحقیقات کا بھی سامنا ہے۔

کیا امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی توشہ خانے پر ہاتھ صاف کر گئے؟ تحائف غائب، تحقیقات شروع کردی گئی۔

ایف بی آئی سابق صدر کی مار اے لاگو رہائش گاہ سے چین اور ایران سے متعلق کئی اہم دستاویز برآمد کر چکی ہے۔

اس کے علاوہ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان کو غیر ملکی سربراہوں کی جانب سے دیے گئے درجنوں تحائف کا پتہ نہیں چلایا جا سکا ہے۔

اس سلسلے میں ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے صدارتی تحائف جمع کر کے رکھنے والے ادارے نیشنل آرکائیو سے مدد مانگ لی ہے اور کانگریشنل تفتیش کاروں نے ان تحائف کی تلاش شروع کر دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.