ہفتہ9؍ربیع الثانی 1444ھ 5؍نومبر 2022ء

اسٹار بکس کے شریک بانی زیو سیگل کو کہاں کی کافی پسند آگئی

اسٹار بکس کے شریک بانی زیو سیگل جو دنیا بھر میں کافی کے شوقین افراد کو مہنگے داموں کافی فروخت کرتے ہیں وہ خود بنگلورو کے ایک پرانے ڈھابے پر سستی کافی کے مزے لیتے ہوئے دکھائی دیئے۔

سوشل میڈیا کے اس دور میں جہاں پر کوئی چند لائکس اور فالوورز کی دوڑ میں لگا ہوا ہے۔

اس دوڑ میں اکثر صارفین کا خیال ہوتا ہے کہ صرف مہنگی اور برانڈڈ مصنوعات بہترین ہوتی ہیں یا پھر پرتعیش ریستوران ہی سب سے اچھی سروس مہیا کرتے ہیں۔

اور یہ ہی سوشل میڈیا پر چند لائکس اور فالوورز حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں لیکن اسٹار بکس کے شریک بانی زیو سیگل نے یہ تصور غلط کر دکھایا۔

زیو سیگل بہترین کافی اور کھانے کی تلاش میں بھارتی شہر بنگلورو پہنچ گئے، جہاں وہ شہر کے ایک پرانے ڈھابے کی کافی اور مسالہ ڈوسا سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے۔

اس ڈھابے کے مالک نے اپنے سوشل میڈیا پر زیو سیگل کی ڈھابے میں موجودگی سے فائدہ اُٹھایا اور ان کی تصویر اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کردی۔

دیکھتے ہی دیکھتے ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ بیشتر صارفین کی جانب سے ان کو اس اقدام پر خوب سراہا بھی گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.