پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے پی ٹی آئی رہنما تھانہ سٹی وزیر آباد پہنچ گئے۔
لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری زبیر نیازی کا کہنا ہے کہ پولیس باضابطہ درخواست وصول نہیں کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او نے درخواست کی تصویر لے کر ڈی پی او سےشیئر کی ہے۔
واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔
واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔
فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔
Comments are closed.