جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

ٹوئٹر میں چھانٹیاں، امریکا کے وسط مدتی انتخابات متاثر ہونے کا خدشہ

ایلون مسک کی جانب سے کی جارہی ٹوئٹر میں چھانٹیوں کے امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے وسط مدتی انتخابات سے 4 روز پہلے ٹوئٹر کا وہ اہم اسٹاف بھی فارغ کردیا گیا ہے جسے انتخابات سے متعلق غلط معلومات کی حقیقت ظاہر کرنا تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برخاست ملازمین میں سے کئی گمراہ کن ٹوئٹس سے متعلق حقائق سامنے لانے پر مقرر تھے جبکہ بعض انتخابی مہم پر مامور اسٹاف سے رابطوں پر مقرر تھے۔

برخاست ملازمین میں سے بعض صحافیوں سے رابطے کرکے افواہوں کا جواب دینے کے بھی ذمہ دار تھے۔

رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے برخاست ملازمین میں سے بعض کو الیکشن کی مانیٹرنگ کرنا تھی اور بعض کو بیرونی مداخلت کی علامات تلاش کرنا تھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جن افراد کو فارغ کیا گیا ہے ان میں مڈٹرم الیکشن کی ٹوئٹر پر ادارتی پلاننگ کرنیوالے کیون سیلیوان بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.