پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے اندر تقسیم کی گہری سازش کا اعتراف کیا ہے۔
پی پی پی کے سیکریٹری جنرل نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا۔
انہوں نے کہا کہ اہم ترین عہدے پر فائز رہنے والا عمران خان قوم کو بھیڑ بکریاں کہنے پر توہین کا مرتکب ہوا ہے، وہ فوراً قوم سے معافی مانگیں۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ملک کے ہر خاندان میں سے افواج پاکستان کا سپاہی اور آفیسر پاکستانیت کا سفیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمی مریض کی ہشاش بشاش حالت میں گفتگو بسوں میں گولیاں بیچنے والی تھی۔
نیئر بخاری نے یہ بھی کہا کہ پناہ گزین عمران خان اپنی نامزد صوبائی حکومت سے فائرنگ کی سازش بے نقاب کرائیں۔
Comments are closed.