کینیڈا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ کینیڈا اگلے تین سالوں میں 14 لاکھ امیگرنٹس کو خوش آمدید کہے گا۔
اس حوالے سے میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیر امیگریشن شان فریزر کا کہنا ہے کہ کینیڈا 2023 میں 4 لاکھ 65 ہزار نئے مستقل رہائشیوں کو خوش آمدید کہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2024 میں 4 لاکھ 85 ہزار اور 2025 میں 5 لاکھ افراد ملک میں مستقل رہائش اختیار کریں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.