جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

روسی تیل پر یورپی پابندی کے امکانات سامنے آگئے

یورپی یونین کی طرف سے روس کی پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر پابندی عائد کیے جانے کے امکانات سامنے آئے ہیں۔

لندن سے جاری رپورٹ کے مطابق روسی تیل کی خریداری پر پابندی کے امکانات کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی خام تیل 98 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 92 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کے ساتھ ہی گیس کی قیمت میں بھی 4 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، جو اب 6 ڈالر 23 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.