جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے 20 مظاہرین گرفتار کیے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز

اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چھٹہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد مکمل طور پر اس وقت کھلا ہوا ہے۔

ایک بیان میں سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ فیض آباد پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاج کیا، 20 سے زائد مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران پولیس اور ایف سی کے 6 اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کا سر پھٹا اور وہ شدید زخمی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ اسلام آباد مکمل طور پر اس وقت کھلا ہوا ہے، صرف فیض آباد پر دن بھر آپریشن ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.