جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

پی ایس ایکس میں آج کاروبار کا منفی دن رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز سابقہ وزیراعظم پر حملے کے باعث منفی رجحان سے ہوا جو کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا۔

100 انڈیکس آج 234 پوائنٹس کم ہوکر 41 ہزار 856 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 371 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔  جبکہ بازار کے کاروبار کی مالیت 5 ارب 46 کروڑ روپے رہی۔

پی ایس ایکس میں آج 29 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، یوں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 39 ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 733 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.