جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

ایک ہفتے کے دوران 21 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.53 فیصد اضافے کے بعد 30.60 فیصد پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 21 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 30 روپے 73 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت 223 روپے 15 پیسے فی کلو ہوگئی۔

پیاز 12 روپے 27 پیسے، آلو ایک روپے 94 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، کیلے 3 روپے 54 پیسے فی درجن، لہسن 1 روپیہ 68 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے مٹن 8 روپے فی کلو مہنگا ہوا، دال مونگ، انڈے، چینی، چاول بھی مہنگے ہوئے۔

ایک ہفتے میں 9 اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں، حالیہ ہفتے زندہ مرغی 10 روپے 54 پیسے سستی ہوئی۔

دال مسور 6 روپے 18 پیسے فی کلو سستی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 44 روپے 44 پیسے سستا ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق دال ماش، خوردنی تیل اور آٹے کا تھیلا بھی سستا ہوا، ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.