جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں 70 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق تمام افراد کو کشتیوں میں سفر کے دوران ایک کمیونٹی گروپ نے حراست میں لیا۔
برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زیرحراست افراد میں برطانیہ، امریکا، فرانس، اسپین اور سوئٹزرلینڈ کے شہری شامل ہیں۔
اس معاملے پر قدیم کمیونٹی گروپ کا کہنا ہے کہ دریا میں تیل کا رساؤ روکنے کے لیے حکومت اقدامات نہیں کر رہی۔
پیرو کے دریائے ایمیزون اور اس کے ارد گرد کے علاقے کے قدیم گروپ کے مطابق ان غیر ملکیوں کو احتجاجاً حراست میں لیا گیا ہے۔
Comments are closed.