جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

فیض آباد پر مظاہرین نے گھر کے واحد کفیل یتیم طالب علم کی بائیک جلادی

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف فیض آباد پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے احتجاج کے دوران مظاہرین نے گھر کے واحد کفیل یتیم طالب علم کی موٹر سائیکل کو آگ لگادی۔

آن لائن رائیڈر اشتیاق کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کی وفات کے بعد بائیک چلا کر گھر کا گزارہ چلا رہا تھا۔

متاثرہ رائیڈر  کا کہنا ہے کہ آٹھ بہن بھائیوں کو میں اور 1 بھائی آن لائن بائیک چلا کر گزر بسر کر رہے ہیں، نویں جماعت کا طالبعلم ہوں، تعلیم کا خرچ بھی بائیک سے پورا کرتا تھا۔

مظاہرین نے پولیس ملازم لال خان کا بھی موٹرسائیکل جلا دیا۔

پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ وہ ناکے پر ڈیوٹی پر موجود تھا، پی ٹی آئی والوں نے بائیک کو آگ لگا دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.