جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

پیوٹن سے ڈیل کے تحت روسی اناج افریقی ممالک مفت بھیجنے پر اتفاق ہوا ہے، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ روسی صدر کے ساتھ یوکرین اناج ڈیل کے تحت روسی اناج غریب افریقی ممالک کو مفت بھیجنے پر اتفاق ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اناج سے لدے بحری جہاز خوراک کے بحران اور بھوک کا سامنا کرنے والے صومالیہ، جبوتی اور سوڈان جیسے ممالک تک پہنچانا یقینی بنائیں گے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں خطاب کے دوران کہا کہ انہوں نے روسی صدر پیوٹن سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے، جس میں صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ یہ اناج جبوتی، صومالیہ اور سوڈان جیسے ممالک کو مفت بھیجیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پر ہم نےاتفاق کیا اور جی 20 سربراہی اجلاس میں اس پر تفصیل سے بات کرنے کا فیصلہ کیا۔

بحیرہ اسود کی اناج راہداری سے ضرورت مند ممالک کو اناج پہنچانے کے معاملے پر پیشرفت جاری ہے۔

یاد رہے کہ روس نےگزشتہ دنوں یوکرین اناج ڈیل سے دستبرداری کے بعد ڈیل پر واپسی کا اعلان کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.