کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر زخمی ہوگئے۔
شیلنگ اور لاٹھی چارج میں رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر کی ٹانگ میں گولی لگی ہے، طبی امداد دے دی گئی، ان کے بائیں ٹخنے میں گولی لگی ہے۔
جناح اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر کی ٹانگ کا ایکسرے کروایا جا رہا ہے، جبکہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ ایس ایس پی ساؤتھ کےخلاف عدالت جاؤں گا، جتنی مرضی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں چلا لیں ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
Comments are closed.