جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

اخوان المسلمون کے سربراہ ابراہیم منیر لندن میں انتقال کرگئے

مصر کی کالعدم تنظیم اخوان المسلمون کے سربراہ ابراہیم منیر 85 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کرگئے۔

ابراہیم منیر مصر میں 1950 اور 1960 کی دہائیوں میں گرفتار کیا گیا تھا، انہوں نے پچھلے 40 سال میں زیادہ وقت جلاوطنی میں گزارا۔

اخوان المسلمون نے 2012 میں مصر کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

صدر السیسی کا کہنا تھا کہ ان تبدیلیوں کا مقصد کچھ اہم شعبوں میں حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

لیکن ایک سال بعد ہی فوج نے اخوان المسلمون کا تختہ الٹ دیا تھا، تنظیم کے کئی رہنما اور ہزاروں کارکنان یا تو جیلوں میں ہیں یا مصر چھوڑ کر جاچکے ہیں۔

مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے حال ہی میں ہونے والے سیاسی مذاکرات میں اخوان المسلمون کو شریک نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.