جنوبی کوریا کی فوج کا دعویٰ ہے کہ آج 4 گھنٹے تک شمالی کوریا کے لڑاکا طیارے ملک کی فضائی حدود میں پرواز کرتے رہے۔
حکام نے بتایا کہ صبح 11 سے سہ پہر 3 بجے تک شمالی کوریا کی فضائیہ کے 180 طیارے ہماری فضائی حدود میں گھس آئے جن سے نمٹنے کے لیے جنوبی کوریا ایئرفورس نے 80 لڑاکا طیاروں کو روانہ کیا۔
کورین خطے میں حالیہ تناؤ اس وقت شروع ہوا جب رواں ہفتے امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوا۔
ان مشقوں میں دونوں ممالک کے سیکڑوں طیارے اور ہزاروں فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
شمالی کوریا نے اپنے مشرقی اور مغربی ساحلوں سے 23 میزائل فائر کیے، یہ اس کی طرف سے ایک ہی دن میں فائر کیے گئے سب سے زیادہ میزائل ہیں۔
Comments are closed.