پاک بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آج یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان کے ساتھ ایک تعارفی نشست کا اہتمام کر رہا ہے۔
اس نشست کے دوران مادر وطن کی ترقی اور وہاں بننے والی مصنوعات کی برآمد میں مزید اضافے کیلئے اوورسیز کے عملی کردار کے طریقوں پر گفتگو کی جائے گی۔
اس کے علاوہ اس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ کس طریقے سے بیرون ملک مقیم پاکستانی ماہرین کی صلاحیتوں اور ان کی مشاورت کو پاکستان کی بہتری میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.