بھارتی انتہاپسند تنظیم شیوسینا کے رہنما سدھیر سوری کو امرتسر میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق شیوسینا کے مقامی صدر دیگر رہنماؤں کے ساتھ دھرنا دے رہے تھے جہاں نامعلوم مسلح شخص نے ان پر فائرنگ کر دی۔
ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، فائرنگ کا واقعہ گوپال مندر کے باہر پیش آیا۔
سدھیر سوری کو کئی گولیاں لگیں، زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
حکومت کی طرف سے انہیں 8 سے 12 پولیس اہلکاروں پر مشتمل سیکیورٹی اسکواڈ بھی فراہم کیا گیا تھا۔
سدھیر سوری انتخابی سیاست نہیں کرتے تھے لیکن اپنی متعصب تقاریر کی اور ویڈیو پیغامات کی وجہ سے مشہور تھے جن میں وہ سکھ تنظیموں اور خالصتان کے حامیوں کو ہدف تنقید بناتے تھے۔
Comments are closed.