پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملہ تنہا شخص کا معاملہ تھا تو سیاستدانوں کے لیے اس میں سبق ہے۔
ایک بیان میں پی پی سینیٹر نے عمران خان پر گوجرانوالہ کے علاقے وزیرآباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے پر تبصرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی حمایت کےلیے مذہب کا استعمال اکثر ایسے جنونیوں کو دعوت دیتا ہے۔
پی پی سینیٹر نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین پر تنہا شخص کا حملہ سیاستدانوں کےلیے مذہب کے استعمال کے حوالے سے سبق ہے۔
Comments are closed.