جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

ہاؤس سیلنگ الاؤنس معطلی کیخلاف یونیورسٹی فیکلٹی کا احتجاجی مظاہرہ

بےنظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے ہاؤس سیلنگ الاؤنس معطل کرنے کا نوٹفیکشن بھی جاری کردیا ہے۔

بےنظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں ڈبل چارج کے حامل وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کے احکامات کے بعد آج (جمعہ کو) لیاری یونیورسٹی میں شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ فیکلٹی نے کلاسسز معطل کرکے کام روک دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ ہاؤس سیلنگ الاؤنس سینڈیکیٹ اور فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی سے منظور شدہ تھا اور 350 ملازمین کو باقاعدگی سے دیا جارہا تھا۔

یاد رہے کہ لیاری یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر اختر بلوچ ماہ فروری سے معطل ہیں اور انھیں شوکاز نوٹس دے کر ملازمت سے سبکدوش کیا جارہا ہے۔

وی سی کے عہدے کا جارج جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر امجد سراج میمن کے پاس ہے جبکہ امجد سراج میمن پی ایچ ڈی نہیں ہیں حالانکہ جنرل یونیورسٹی کے وی سی کے لیے پی ایچ ڈی ہونا لازمی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.