جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

کراچی، شارع فیصل پر PTI کا احتجاج، پولیس کی بھاری نفری تعینات

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف آج دوسرے روز بھی کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے احتجاج کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ 

اس سلسلے میں پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں نرسری پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفتر انصاف ہاؤس کے قریب شاہراہ فیصل پر دھرنا دیا جائے گا۔

سینئر سپرینٹینڈنٹ پولیس ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کے موقع پر ممکنہ گڑبڑ سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

عبدالرحیم شیرازی کے مطابق جمشید ٹاؤن کے متعدد ایس ایچ اوز کی نگرانی میں پولیس تعینات کی گئی ہے جبکہ اس موقع پر ہیڈ کوارٹر سے اینٹی رائٹ کا عملہ بھی ساز و سامان کے ساتھ پہنچا دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.