قومی ویمن ٹیم کی منیبہ علی اور سدرا امین نے ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے لیے شراکت کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منیبہ علی اور سدرا امین نے آئرلینڈ کے خلاف اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 200 سے زائد رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
اس سے پہلے بسمہ معروف اور ندا ڈار نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 181 رنز بنائے تھے۔
بسمہ معروف اور ندا ڈار نے 2013ء میں آئرلینڈ ہی کے خلاف ڈبلن میں ریکارڈ شراکت بنائی تھی۔
اس کے علاوہ منیبہ علی اور سدرا امین نے آئرلینڈ کے خلاف اپنا ہی پارٹنرشپ کا ریکارڈ بھی توڑا۔
منیبہ علی اور سدرا امین نے رواں برس سری لنکا کے خلاف 158 رنز کی پارٹنر شپ کا ریکارڈ توڑا۔
پاکستان ویمن ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے ون ڈے میچ میں بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت بسمہ معروف اور آئرلینڈ ویمن ٹیم کی قیادت لاورا ڈیلینی کر رہی ہیں۔
صدف شمس پاکستان کی جانب سے ون ڈے ڈیبیو کر رہی ہیں۔
Comments are closed.