وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اے ایس ایف کے عملے نے منشیات کی بیرونِ ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے شارجہ کے مسافر کے لیپ ٹاپ، جوتوں اور بیگ سے ہیروئن برآمد کر لی۔
مسافر شاہ زمان شارجہ جانے کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچا تھا۔
مسافر نے ہیروئن اپنے ٹرالی بیگ کے ہینڈل میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔
بیگ کے اندر موجود لیپ ٹاپ اور مسافر کے پہنے ہوئے جوتوں میں بھی ہیروئن چھپائی گئی تھی۔
اے ایس ایف کے عملے نے ملزم سے مجموعی طور پر 1 کلو 098 گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.