متحدہ عرب امارات نے سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے تشدد اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔
ایک بیان میں، وزارت خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون (MoFAIC) نے تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات دہشتگردی اور تشدد کے خلاف برادر ملک پاکستان، اس کے عوام کے ساتھ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے جن کا مقصد سلامتی اور استحکام کو غیرمستحکم کرنا اور انسانی اقدار اور اصولوں کے منافی ہے۔
Comments are closed.