جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

ویرات کوہلی اور شکیب الحسن کی گفتگو پر وقار یونس کا ردعمل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے میچ پر پاکستان کے سابق کپتان و فاسٹ بولر وقار یونس نے بھی ردعمل دیا ہے۔

ایک نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے وقاریونس نے کہا کہ میچ میں بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن ویرات کوہلی کو یہی کہہ رہا ہے کہ امپائرز کو امپائرنگ کرنے دیں اور آپ بیٹنگ کریں۔

وقار یونس نے کہا کہ میچ کے دوران ویرات کوہلی کو امپائرز سے کچھ نہیں کہنا چاہیے تھا، کوہلی کرکٹ میں بہت بڑا نام ہے،امپائر کسی وقت پریشر میں آجاتے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان بدھ کو کھیلے گئے میچ کے16 ویں اوور کی آخری گیند پر بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے پُل شاٹ کھیلنے کے فوراً بعد اسکوائر لیگ کو گیند کی اونچائی دیکھنے کا اشارہ کیا تھا۔

ویرات کوہلی کی جانب سے امپائر کو اشارہ کرنے کے فوراً بعد بنگلادیشی کپتان بھارتی بیٹر کے پاس آکر ان سے گفتگو کرنے لگے تھے۔

دوسری جانب اسی میچ کی دوسری اننگز میں بھی ویرات کوہلی ایک مرتبہ پھر سب کی توجہ اور خبروں کی زینت بنے جب انہوں نے فیلڈنگ کے دوران نامناسب رویہ اختیار کیا۔

ویرات کوہلی کی اس حرکت پر بنگلادیشی بیٹرنور الحسن اور کرکٹ بورڈ آپریشنز کے چیئرمین جلال یونس نے ان پر فیک فیلڈنگ کا الزام بھی لگایا ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت نے بنگلادیش کو 5 رنز سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.