جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

محمد نواز کی ورلڈ کپ میں ٹیم کی ’اگر مگر‘ صورتحال پر گفتگو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے کہا ہے کہ امید ہے اگر کوئی نتیجہ ہمارے حق میں ہوجائے تو ہم آگے جاسکتے ہیں۔

سڈنی میں جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد نواز نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف جیت کے بعد ٹیم کا مورال کافی بلند ہے، یہ جیت ہمارے لیے بہت ضروری تھی، اب نظریں اگلے میچ پر ہیں۔

محمد نواز نے کہا کہ ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد کوشش کی کہ پارٹنر شپ قائم کریں، جنوبی افریقا کے خلاف شاداب خان نے شاندار پرفارمنس دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مینجمنٹ نے پوری ٹیم کا مورال بلند رکھا ہے، ہم اپنے اگلے میچ پر فوکس کیے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے گروپ ٹو کے میچ میں بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے تھی۔ 

پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا آخری میچ اتوار کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی، یہ میچ پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ میں رہنے یا واپسی کا فیصلہ کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.