جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

عمران خا ن پر حملے کا افسوس، ہر قسم کا تشدد بالکل غلط، مفتی مینک

زمبابوے کے مشہور اسلامی اسکالر اسماعیل ابنِ موسیٰ مینک المعروف مفتی مینک نے بھی سابق وزیراعظم عمران خان کے فائرنگ سے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مفتی مینک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ عمران خان کے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے کی خبر سے صدمہ پہنچا۔

مفتی مینک نے مزید لکھاکہ ہر قسم کا تشدد سراسر غلط اور ناقابل قبول ہے، چاہے ہمارے اختلافات کچھ بھی ہوں۔

انہوں نے عمران خان کی جلد صحت یابی اور ان کے لیے نیک خواہش کا اظہار بھی کیا۔

اس کے علاوہ دیگر غیر ملکی رہنماؤں نے بھی عمران خان پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ روز وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.