جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

ٹوئٹر کا آج سے اپنے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے آج سے اپنے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ایک ہفتے تک کمپنی کے مستقبل کے بارے میں غیریقینی والی صورتحال تھی، تاہم اب کمپنی نے عارضی طور پر اپنے دفاتر کو بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کمپنی نے اس سلسلے میں اپنے تمام ملازمین کو ای میل کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آج جمعہ کے روز ان کی قسمت کا فیصلہ کردیا جائے گا۔

ایلون مسک کی جانب سے سخت ڈیڈ لائن کو وقت پر مکمل کرنے کی خاطر ٹوئٹر کے دفتری اوقات بڑھانے کے بعد بیشتر ملازمین دفتر میں ہی قیام کرنے لگے۔

رپورٹس کے مطابق ای میل میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر کی بہتری کے لیے وہ جمعہ کو اپنی عالمی افرادی قوت کم کرنے کے مشکل عمل سے گزریں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے ای میل میں مزید کہا ہے کہ ٹوئٹر کے وہ ملازمین جو برطرفی سے متاثر نہیں ہوں گے، انہیں ان کے کام کے بارے میں خط کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹوئٹر کے ساڑھے سات ہزار ملازمین میں سے آدھے فارغ کردیئے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.