کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 6 اور7 نومبر کو موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان ہے، محکمہ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو حفاظتی اقدامات کیلئے الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کئے گئے الرٹ کے مطابق 6 اور 7 نومبر کو کوئٹہ، ژوب، بارکھان، چمن، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، لورالائی، بولان، سبی، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، ہرنائی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی اور درمیانی درجے کی بارش کا امکان ہے۔
مراسلے میں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو جانی اور مالی نقصان سے بچاؤ کے پیش نظر مشینری کی دستیابی، نالوں اور سیلاب کے راستوں میں آنے والے علاقوں میں آمدورفت کو روکنے، سڑکیں بند ہونے کی صورت میں ان کی بحالی، سیاحوں کو موسمی حالات سے آگاہ رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
Comments are closed.