جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

جاوید لطیف کا وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف ایف آر درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ کیا عمران خان خود رانا ثنا اللّٰہ اور جاتی امرا پر حملہ آور نہیں ہوا؟ ہم نے بار بار پنجاب حکومت کو تھریٹ سے آگاہ کیا، اس واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب کےخلاف ایف آئی آر کٹنی چاہیے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حملہ آور کو پی ٹی آئی کے کارکن نے پکڑا، پولیس نے فوری طور پر حملہ آور کو گرفتار کیا، اس کارکن اور پولیس کی کارروائی قابل ستائش ہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کا واقعہ ہوا تو رانا ثنا اللّٰہ پر ایف آئی آر کٹی تھی، پنجاب کی پولیس عمران خان کی حفاظت کر رہی تھی، واقعے کے 35 منٹ بعد عمران خان کا بیان آگیا۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان پر حملہ قابل مذمت ہے، یہ لوگ واقعے کے بعد اداروں کی طرف انگلی اٹھاتے ہیں، ملزم کا بیان آیا ہے جو پکڑا گیا ہے، بیان آنا غلط ہے لیکن پنجاب میں حکومت کس کی ہے؟

اسد عمر کے مطابق عمران خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہم جہاد پر نکلے ہوئے ہیں، عمران خان نے کہا کہ ہمیں اللّٰہ پر معاملہ چھوڑ دینا چاہیے، اللّٰہ میری حفاظت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آگاہ کیا گیا تھا کہ تھریٹ ہے، سیکیورٹی اقدامات کرنےچاہئیں، عمران خان نے کہا کہ مجھے پتا ہے ارشد شریف کو کس نے قتل کیا، ارشد شریف کے قاتل کے بارے میں علم ہے تو نام کیوں نہیں  بتاتے؟

جاوید لطیف نے کہا کہ یہ تحقیق کے بغیر الزامات لگاتے ہیں، یہ بغیر تحقیق الزامات لگا کر استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.