جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

تنقید کا جواب اپنی کارکردگی سے دینا ہے، افتخار احمد

پاکستان ٹیم کے مڈل آڈر بیٹسمین افتخار احمد کا کہنا ہے کہ تنقید کا جواب اپنی کارکردگی سے دینا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شیئر ویڈیو میں افتخار احمد، محمد حارث اور محمد وسیم جونیئر نے آج کے میچ کے حوالے سے گفتگو کی۔ 

اس دوران افتخار احمد کا کہنا تھا کہ میرا ٹیم میں کام ہی یہ ہے کہ جب وکٹیں جلدی گر جائیں تو وکٹ پر رک کر لمبی اننگز کھیلوں کیونکہ ٹیم میں ایسے کھلاڑی لازمی ہونا چاہئیں وہ ایسے موقع پر لمبی اننگز کھیلے اور پھر فنش کرے۔

افتخار احمد نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان ٹیم سے زمبابوے کا میچ نکل گیا لیکن اس کے باوجود ٹیم ورلڈ کپ سے باہر نہیں ہوئی ابھی بھی گیم میں شامل ہے لیکن زیادہ کلیئرٹی نہیں ہے، امید ہے پاکستان سیمی فائنل کھیلے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی لمبی اننگز کھیلنی تھی شاداب کو بھی کریڈٹ دیتا ہوں کہ انہوں نے اچھا ساتھ دیا۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم میں فخر زمان کی جگہ شامل ہونے والے محمد حارث کا کہنا ہے کہ رضوان کی وکٹ جلدی گر گئی تو کوشش کی کہ سنبھل کر کھیلوں۔

حارث کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے انہیں یہ ہی مشورہ دیا کہ بہادری سے کھیلو، جنوبی افریقی بولرز کو ذہن پر سوار نہ کرو، تم باصلاحیت ہو، اپنا کھیل کھیلو۔ 

فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے اعلیٰ کم بیک کیا اور میچ میں اچھا آغاز فراہم کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نسیم شاہ نے بھی بھرپور بولنگ کی میرا پلان تھا کہ یارکر کروں کیونکہ ایک جانب سے گراؤنڈ چھوٹا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.