سعودی عرب نے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مملکت، پاکستان کے امن و استحکام اور اس کے ترقیاتی عمل کو مخدوش کرنے والی ہر سرگرمی کے خلاف پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مملکت ہر طرح کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کےلیے کی جانے والی کوششوں کے ساتھ ہے۔
Comments are closed.