جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

شاہد آفریدی عمران خان کی صحتیابی کیلئے دعاگو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر ہونے والے حملے سے متعلق اپنا رد عمل دے دیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہد خان آفریدی نے عمران خان کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

شاہد خان آفریدی نے کہا کہ عمران خان صاحب اور اُن کے ساتھیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.