وزیرآباد میں عمران خان پر فائرنگ کے واقعے پر وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو جے آئی ٹی بنانے کا مراسلہ لکھ دیا۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ جے آئی ٹی میں سینئر پولیس افسران اور خفیہ اداروں کے نمائندوں کو شامل کیا جائے۔
وفاقی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی بنائی جائے تاکہ واقعے کی شفاف انکوائری عمل میں لاسکیں۔
وفاقی وزارت داخلہ نے مراسلہ چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو ارسال کر دیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.