جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

جرمنی کی اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت

ایران میں زیر حراست لڑکی کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کے پیش نظر جرمنی نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

جرمن وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شہریوں سے کہا گیا ہے وہ ایران سے نکل جائیں، ایران میں جرمن شہریوں کی گرفتاریوں کا خطرہ موجود ہے، جرمن شہریوں سے پوچھ گچھ اور قید کی سزائیں ہونے کا خطرہ ہے،

ایران میں مظاہرین کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن جاری ہے، کریک ڈاؤن میں اب تک صحافیوں سمیت ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایران میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ڈیڑھ ماہ سے مظاہرے جاری ہیں، مہسا امینی ایرانی پولیس کی زیر حراست مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی۔

واضح رہے کہ مہسا امینی کو اسکارف پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر 13 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.