جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

عمران خان سارے راستے باقی زخمیوں کا پوچھتے رہے، خاندانی ذرائع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد اسپتال جاتے ہوئے سارے راستے دیگر زخمیوں سے متعلق پوچھتے رہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر آباد میں گاڑی میں بیٹھتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ خود بیٹھیں گے اور سارے راستے باقی زخمیوں کا پوچھتے رہے۔

اسد عمر کے مطابق عمران خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہم جہاد پر نکلے ہوئے ہیں، عمران خان نے کہا کہ ہمیں اللّٰہ پر معاملہ چھوڑ دینا چاہیے، اللّٰہ میری حفاظت کرے گا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دائیں ٹانگ میں دو گولیاں لگیں، عمران خان کے ایک گولی پنڈلی اور دوسری ران میں لگی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ عمران خان کے دائیں ٹانگ میں ایک سے زیادہ زخم ہیں، عمران خان کی ٹانگ میں کچھ ٹکڑے موجود ہیں، ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم کام کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی ہے، جس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما بھی زخمی ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.